ہیڈلائنز


جاگیرداروں کو ملنے والی بے پناہ زمینوں کی تقسیم بڑا مسئلہ ہے

Written by | روزنامہ بشارت

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج کے ایجنڈا میں 80 فیصد حصہ ایم کیو ایم پاکستان کا تھا، جاگیرداروں کو ملنے والی بے پناہ زمینوں کی تقسیم بڑا مسئلہ ہے، زمین کی تقسیم کے لیے سب سے پہلے ایوب خان نے اقدامات کیے جب کہ دوسری کوشش ذوالفقار علی بھٹو نے کی تاہم ان کے اپنے ساتھیوں نے مزاحمت کی، سیاسی وڈیروں اور جاگیرداروں نے ان اقدامات کو ناکام بنا دیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پرانے جاگیرداروں نے نئے جاگیرداروں کی ایک نئی کھیپ بھی تیار کر لی ہے تاہم زمینی اصطلاحات کے بغیر موروثی سیاست کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور پارلیمنٹرینز کی زندگیوں کو خطرات ہیں، صوبائی حکومت ہمارے رہنماؤں کے قتل کے بعد خالی نشستیں چاہتی ہے جب کہ خواجہ اظہار الحسن پر حملہ کی تحقیقات ہونا چاہیے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے۔

 

SP_WEATHER_BREEZY

28°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 60%
Wind: WSW at 40.23 km/h
Tuesday 25°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 25°C / 30°C Mostly sunny
Thursday 25°C / 31°C Mostly sunny
Friday 25°C / 30°C Mostly sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 24°C / 31°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ