ہیڈلائنز


سندھ ہائیکورٹ میں 5 مبینہ دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت

Written by | روزنامہ بشارت

سندھ ہائیکورٹ میں 5 مبینہ دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے 2014 میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا، مبینہ دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا تھا جس پر عدالت کی جانب سے ملزم عبدالحق اور علی رضا کو چودہ 14 سال قید، کاشف کو 8 سال، سلیم اور ارشد کو 7,7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سماعت کے دوران ممتاز علی خان دیش مکھ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزمان کو پہلے حراست لیا گیا بعد میں جھوٹا مقدمہ درج کرکے اسلحہ برآمدگی ظاہر کی گئی، جس پرعدالت نے پانچوں مبینہ دہشت گردوں کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت 9 مئی 2016 کو جرم ثابت ہونے پر پانچوں کو سزا سنائی تھی۔

Partly cloudy

28°C

کراچی

Partly cloudy
Humidity: 15%
Wind: ENE at 22.53 km/h
Thursday 15°C / 27°C Sunny
Friday 16°C / 27°C Sunny
Saturday 16°C / 27°C Sunny
Sunday 19°C / 31°C Sunny
Monday 17°C / 29°C Sunny
Tuesday 16°C / 25°C Sunny
Wednesday 16°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ