ہیڈلائنز


نیب نےوزراء اور منتخب اراکین اسمبلی کی فہرست سندھ ہائی کورٹ میں پیش

Written by | روزنامہ بشارت

سندھ ہائی کورٹ میں نیب قوانین کو مسترد کرنے کے حوالے سے سماعت کی گئی جس میں نیب نے وزرا اور منتخب اراکین کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی فہرست عدالت کو پیش کی۔

نیب کی جانب سے دی جانے والی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ منتخب اراکین اسمبلی کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں، جن وزراء کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اُن میں وزیر ایکسائز گیان چند ایسرانی اور سابق رکن سندھ اسمبلی غلام قادر پلیجو شامل ہیں۔

نیب کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروائی جانے والی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ دوست محمد اور ٹھٹھہ سے منتخب ہونے والے سابق رکن اسمبلی اعجاز شاہ شیرازی کے خلاف بھی بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے جمع کروائی گئی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ متحدہ کے سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی رؤف صدیقی، عادل صدیقی، سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال، سابق رکن سندھ اسمبلی محمد علی مالکانی جبکہ ضیاء الحسن لنجار، عبدالستار راجپر بھی شامل ہیں۔

نیب کی فہرست کے مطابق رکن سندھ اسمبلی حاجی عبدالرؤف کھوسو، صوبائی وزیرآغا طارق اور سابق وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل میمن سمیت مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو بدعنوانی کے خلاف تحقیقات اگلی سماعت تک جاری رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے نیب کارروائیوں کے خلاف احتساب آرڈیننس 1999 ختم کرنے کا بل اسمبلی سے منظور کروایا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں منظور شدہ بل کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

Partly cloudy

28°C

کراچی

Partly cloudy
Humidity: 15%
Wind: ENE at 22.53 km/h
Thursday 15°C / 27°C Sunny
Friday 16°C / 27°C Sunny
Saturday 16°C / 27°C Sunny
Sunday 19°C / 31°C Sunny
Monday 17°C / 29°C Sunny
Tuesday 16°C / 25°C Sunny
Wednesday 16°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ