ہیڈلائنز


پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی سمجھےجانے والے رہنما نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل عملی طور پر سیاست اور پارٹی سے غیر فعال ہوگئے ہیں۔

با خبر ذرائع کے مطابق رشیدگوڈیل ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے رابطے میں توہیں لیکن پارٹی قیادت کی درخواست کے باوجود سیاسی وتنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے فعال کردار ادا نہیں کررہے ہیں اس وقت وہ اپنی ذاتی مصروفیات اور خاندانی امور میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ رشید گوڈیل 2015 میں ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد وہ سیاسی طور پر غیر فعال ہوگئے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل سیکیورٹی خدشات اور خاندانی مسائل کے سبب کراچی کے بجائے اسلام آباد میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں، وہ قومی اسمبلی کی نشت سے فی الحال مستعفی نہیں ہورہے ہیں لیکن امکان ہے کہ وہ سیاست چھوڑنے کا اعلان جلدکرسکتے ہیں

SP_WEATHER_BREEZY

28°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 60%
Wind: WSW at 40.23 km/h
Tuesday 25°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 25°C / 30°C Mostly sunny
Thursday 25°C / 31°C Mostly sunny
Friday 25°C / 30°C Mostly sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 24°C / 31°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ