ہیڈلائنز


سندھ کی دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان دوریاں ختم

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی : ایم کیوایم پاکستان نے کراچی سے سینیٹرشپ کے انتخاب کے لیے اپنے نمائندے کو دستبردار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کردی ہے جس لگتا ہے کہ سندھ کی دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان دوریاں ختم ہو رہی ہیں۔
اس بات کا اعلان ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی کے وفد سے اپنے عارضی مرکزی دفتر بہادرآباد میں ملاقات کے بعد کیا اس ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نثار کھوڑو، ڈاکٹر عاصم، ناصر حسین شاہ اور مرتضیٰ وہاب شامل تھے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار، کنور نوید جمیل اور دیگر رہنما شریک تھے۔
ایم کیوایم کے رہنما کنورنوید جمیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان نے پی پی کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کی ہے ہم بس اتنا چاہتے ہیں کہ صوبائی حکومت کراچی کی ترقی کے لیے کام کرے اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے سینیٹ مرتضیٰ وہاب نے حمایت کرنے پرایم کیوایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور سندھ کی دو بڑی نمائندہ جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو صوبے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے حلقہ پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد سینیٹر شپ سے مستعفیٰ ہو گئے تھے جس کے بعد سینیٹرکی نشست پہ پی پی نے سابق مشیر قانون مرتضی وہاب کو ٹکٹ دیا ہے۔

Sunny

30°C

کراچی

Sunny
Humidity: 68%
Wind: WSW at 28.97 km/h
Wednesday 24°C / 31°C Mostly sunny
Thursday 23°C / 33°C Partly cloudy
Friday 23°C / 33°C Partly cloudy
Saturday 22°C / 32°C Sunny
Sunday 23°C / 32°C Sunny
Monday 25°C / 31°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ