ہیڈلائنز


نااہل قرار دیے گئے ارکان اسمبلی کے خلاف فوجداری کارروائی

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: عدالت نے دہری شہریت کیس میں پیپلز پارٹی کی رہنما نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی کے وارنٹ گرفتاری کردیے۔ سیشن جج جنوبی کراچی کی عدالت میں دہری شہریت کیس میں نااہل قرار دیے گئے ارکان اسمبلی کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ‏عدالت نے پیپلز پارٹی کی رہنما نادیہ گبول اور فرح ناز

اصفہانی کو گرفتار کرکے یکم ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا۔دہری شہریت کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل ہونے والی ‏ دونوں ملزماؤں کی بریت کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں اور اب ان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی۔ ‏فرح ناز اصفہانی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ علاج کےلیے ملک سے باہر ہیں اس لیے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔‏الیکشن کمیشن کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزماؤں کی جانب سے تاخیریحربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ دہری شہریت کیس میں صوبائی الیکشن کمیشن کی درخواست پر دونوں خواتین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ سابق سفیر حسین حقانی کی بیوی فرح ناز اصفہانی امریکا اور نادیہ گبول کینیڈا کیشہریت رکھتی ہیں۔ ستمبر 2012 میں دونوں کو سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل قراردے کر ان کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر کراچی کی سیشن عدالت میں ان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے

Mostly cloudy

29°C

کراچی

Mostly cloudy
Humidity: 70%
Wind: WSW at 28.97 km/h
Sunday 26°C / 32°C Partly cloudy
Monday 26°C / 36°C Partly cloudy
Tuesday 27°C / 32°C Thunderstorms
Wednesday 27°C / 30°C Mostly cloudy
Thursday 27°C / 31°C Mostly cloudy
Friday 26°C / 30°C SP_WEATHER_BREEZY
Saturday 27°C / 30°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ