ہیڈلائنز


وزیراعظم کی مزار قائد پرحاضری بابائے قوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

Written by | روزنامہ بشارت
کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزار قائد پرحاضری دی اور بابائے قوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں سب سے پہلے انہوں نے مزار قائد پرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ وزیر داخلہ احسن اقبال، گورنرسندھ محمدزیبر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تھے۔
فاتحہ خوانی کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ انہوں نے لکھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ اسلامی ریاست کی کامیاب جدوجہد کی گئی، قائداعظم محمدعلی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت علیحدہ مملکت کا قیام ممکن ہوا، بابائے قوم کے مزارپرآنا قابل عزت وفخر ہے، میں پاکستان کو پرامن، خوشحال بنانے کے لیے انتھک محنت کروں گا۔
وزیراعظم گورنرہاؤس کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جب کہ دورہ کے دوران وزیراعظم امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بطوروزیراعظم کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے
Partly cloudy

28°C

کراچی

Partly cloudy
Humidity: 75%
Wind: WSW at 28.97 km/h
Sunday 26°C / 32°C Partly cloudy
Monday 26°C / 36°C Partly cloudy
Tuesday 27°C / 32°C Thunderstorms
Wednesday 27°C / 30°C Mostly cloudy
Thursday 27°C / 31°C Mostly cloudy
Friday 26°C / 30°C SP_WEATHER_BREEZY
Saturday 27°C / 30°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ