ہیڈلائنز


کراچی سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پرفائرنگ سے 4 اہلکار شہید

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

 کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی، جائے وقوعہ سے 13 کول ملے ہیں۔

دوسری جانب ایس پی سائٹ آصف احمد کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ افطارکے وقت پیش آیا، پولیس اہلکار افطار کے لیے ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جب کہ ملزمان نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت چاروں پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
SP_WEATHER_BREEZY

15°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 40%
Wind: NE at 46.67 km/h
Monday 18°C / 26°C SP_WEATHER_BREEZY
Tuesday 17°C / 28°C Sunny
Wednesday 17°C / 29°C Sunny
Thursday 18°C / 30°C Cloudy
Friday 18°C / 29°C Partly cloudy
Saturday 16°C / 25°C Sunny
Sunday 16°C / 24°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ