ہیڈلائنز


کراچی میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواﺅں کا سلسلہ جاری

Written by | روزنامہ بشارت
کراچی: کراچی والوں کی دعائیں قبول ہو گئیں ، گہرے سیاہ بادلوں کے بعد بونداباندی نے موسم خوشگوار بنا دیا ۔
ذرائع کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں گہرے سیاہ بادل چھانے کے ٹھنڈی ہواﺅں اور بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کی شدت کم ہو ئی ہے جبکہ موسم بھی سہانا ہو چکا ہے ۔
کراچی کے علاقے گلبہار، ناظم آباد اور گولیمار سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی جاری ہے جس سے پچھلے کئی ماہ سے بارش کے منتظر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج وقفے وقفے سے بونداباندی اور ٹھنڈی ہواﺅں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
 
Clear

17°C

کراچی

Clear
Humidity: 49%
Wind: NNE at 28.97 km/h
Saturday 13°C / 25°C Sunny
Sunday 14°C / 25°C Sunny
Monday 19°C / 24°C Sunny
Tuesday 14°C / 22°C Sunny
Wednesday 12°C / 23°C Sunny
Thursday 16°C / 23°C Sunny
Friday 18°C / 23°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ