ہیڈلائنز


اپوا گرلز کالج مریم مختیار شہید کے نام سے منسوب

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: پاکستانی قوم اور حکومت فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے افراد کو کبھی فراموش نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ لیاقت آباد میں واقع لڑکیوں کے اپوا گرلز کالج لیاقت آباد کو پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون پائلٹ کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی پہلی خاتون شہید پائلٹ مریم مختیار کی شہادت اور اُن کی قومی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے اپوا گرلز کالج کو خاتون پائلٹ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

قیام پاکستان کے بعد دارالحکومت بننے والے شہر کراچی میں پہلے گونر جنرل شہید لیاقت علی خان کے نام  سے منسوب علاقے ’لیاقت آباد‘ میں اپوا کالج کا قیام تقریبا چالیس برس قبل عمل میں لایا گیا۔

تین ہٹی سے شاہراہ لیاقت جاتے ہوئے ڈاکخانے کے بعد اور سپریم مارکیٹ کے درمیان میں واقع اپوا کالج سے ہزاروں طالبات اپنی تعلیم مکمل کرچکی ہیں اور اب وہ امور خانہ سمیت مختلف شعبوں میں امور سرانجام دے رہی ہیں۔کالج سے ملنے والی معلومات کے مطابق ’’گزشتہ برس درسگاہ کا نام تبدیل کر کے اسے شہید مریم مختیار کے نام سے منسوب کیا گیا تاکہ اُن کی خدمات کو زندہ رکھا جاسکے‘‘معلمہ کے مطابق ’’کالج کا نام تبدیل کرنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم لڑکیوں کو بتا سکیں کہ ہمارے درمیان آپ جیسی ہی ایک بچی تھی جس نے دلجمعی کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کیا‘‘۔ پاک فضائیہ کی شہید پائلٹ مریم مختیار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں اس وقت چار سو سے زائد جبکہ اسکول میں بھی تقریبا اتنی ہی تعداد میں طالبات زیر تعلیم ہیں

نام تبدیلی کی منظوری

آل پاکستان وومین ایسوسی ایشن (اپواء) کے تحت چلنے والے اسکول کے نام کی تبدیلی کی منظوری گزشتہ برس نومبر میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے دی گئی تھی، جس کے بعد اب اُسے شہید مریم مختیار کالج کہا جاتا ہے


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

28°C

کراچی

Partly cloudy
Humidity: 91%
Wind: SE at 6.44 km/h
Tuesday 28°C / 33°C Cloudy
Wednesday 28°C / 31°C Thunderstorms
Thursday 27°C / 28°C Thunderstorms
Friday 27°C / 29°C Thunderstorms
Saturday 28°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 27°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 27°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ