ہیڈلائنز


پاناما کا فیصلہ ’پگڑی گر گئی اور عزت بچ گئی‘ والی بات ہے، مولا بخش چانڈیو

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پاناما کا فیصلہ ’پگڑی گر گئی اور عزت بچ گئی‘ والی بات ہے کیونکہ ملک کے وزیراعظم اب ماتحت اداروں کے سامنے پیش ہوں گے۔

کراچی میں سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین مولابخش چانڈیو نے پاناما کیس کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ نہیں سنایا بلکہ کیس مزید چلے گا، ملک کے وزیراعظم اب ماتحت اداروں کے سامنے پیش ہوں گے اس لیے اخلاقی طور پر نواز شریف کو وزیراعظم نہیں رہنا چاہیئے اور لیگی وزرا مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں شرم کی بات ہے۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ جے آئی ٹی وزیراعظم پرعدم اعتماد ہے، پاناما کا فیصلہ ’پگڑی گر گئی اور عزت بچ گئی‘ والی بات ہے جب کہ دو ججز کا نااہلی کا نوٹ لکھنا وزیراعظم کے لئے شرم کی بات ہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
SP_WEATHER_BREEZY

32°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 55%
Wind: W at 51.50 km/h
Wednesday 26°C / 32°C SP_WEATHER_BREEZY
Thursday 27°C / 33°C SP_WEATHER_BREEZY
Friday 27°C / 33°C SP_WEATHER_BREEZY
Saturday 27°C / 33°C SP_WEATHER_BREEZY
Sunday 27°C / 32°C Sunny
Monday 27°C / 32°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ