ہیڈلائنز


ہمیں گیس نہ ملی تو پنجاب کی بھی گیس بند کردیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ سے ہمارے پلانٹ کو گیس نہیں دی جارہی اور اگر ایک ہفتے میں حالات ٹھیک نہ ہوئے تو پنجاب جانے والی گیس کو بھی بند کردیا جائے گا۔ 

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے ہمارے پلانٹ کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس نہیں دی جارہی  ہمیں منصوبہ شروع کرنے کے لیے بھی گیس درکار ہے، اگر ایک ہفتے میں ہمارے پلانٹ کو گیس نہ ملی تو صوبے سے جانے والی گیس لائن بند کردیں گے اور سوئی سدرن گیس کمپنی کوخبردار کر تاہوں کہ کمپنی نے معاہدے دستخط نہ کیے تو ادارے کے دفتر پردھاوابول کر اس کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ سے نکلنے والی گیس پر آئین کے تحت سندھ کا پہلا حق ہے اور آرٹیکل کے تحت گیس اس صوبے کے لوگوں کی ہے اگر وفاق نے معاہدہ نہ کیا تو پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو بھی بند کردیا جائے گا۔

Mostly sunny

26°C

کراچی

Mostly sunny
Humidity: 58%
Wind: SW at 22.53 km/h
Sunday 20°C / 31°C Sunny
Monday 22°C / 31°C Mostly cloudy
Tuesday 19°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 21°C / 30°C Partly cloudy
Thursday 21°C / 30°C Partly cloudy
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ