ہیڈلائنز


شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں,درجہ حرارت 42 ڈگری سے بھی بڑھنے کا خدشہ

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: سندھ اور جنوبی پنجاب کی طرح شہر قائد بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور دن چڑھنے کے ساتھ ساتھ پارہ بھی مسلسل چڑھتا جارہا ہے۔
کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے میدانی علاقوں سے آنے والے ہوا کے گرم تھپیڑوں سے مسلسل تیسرے روز درجہ حرارت 40 سے تجاوز کرگیا ہے، شدید گرمی اور کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے تاہم ہیٹ اسٹروک کا خدشہ نہیں لیکن اس کے باوجود شہری احتیاط برتیں اور شام 4 بجے تک اپنے گھروں یا دفاتر سے باہر نہ نکلیں، باہر نکلنے کی صورت میں اپنے سر کو اچھی طرح ڈھانپ لیں اس کے ساتھ ساتھ اپنے ہمراہ پانی یا کوئی مشروب بھی رکھیں تاکہ وقفے وقفے سے اس کا استعمال کیا جاسکے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن 12 بجے تک حیدر آباد، رحیم یار خان اور شہید بے نظیر آباد میں 43، موہن جوداڑو، لاڑکانہ اور دادو میں 42، لسبیلہ اور سکھر میں 41، مٹھی 40 جب کہ کراچی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اوراس میں مزید اضافہ ہوگا۔

Clear

17°C

کراچی

Clear
Humidity: 49%
Wind: NNE at 28.97 km/h
Saturday 13°C / 25°C Sunny
Sunday 14°C / 25°C Sunny
Monday 19°C / 24°C Sunny
Tuesday 14°C / 22°C Sunny
Wednesday 12°C / 23°C Sunny
Thursday 16°C / 23°C Sunny
Friday 18°C / 23°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ