اے ڈی خواجہ کو عدالت کا فیصلہ آنے تک کام جاری

Written by | روزنامہ بشارت

سندھ ہائی کورٹ نے اے ڈی خواجہ کو عدالت کا فیصلہ آنے تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ پاکستان ادارہ برائے مزدور، تعلیم و تحقیق (پی آئی ایل ای آر) کے سربراہ کرامت علی نے گزشتہ ہفتے حکومت سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے آئی جی سندھ کی معطلی سے متعلق سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔

سماعت کے دوران کرامت علی کے وکیل فیصل صدیقی اور اٹارنی جنرل سندھ عدالت میں پیش ہوئے تاہم اٹارنی جنرل، عدالت عالیہ کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے اطمینان بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ آئی جی سندھ کے تقرر میں وفاقی حکومت کو اختیار کیوں ہے اور سندھ حکومت کس قانون کے تحت آئی جی کا تقرر کرسکتی ہے جس پر دونوں طرف سے تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔

جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے مزید تفصیلات طلب کرلیں اور آئی جی سندھ کو فیصلے تک کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔

 


Read Basharat Online

تازہ ترین خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Showers

26°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 31%
Wind: W at 17.70 km/h
Mostly cloudy

36°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 15%
Wind: WNW at 11.27 km/h
SP_WEATHER_BREEZY

31°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 59%
Wind: WSW at 51.50 km/h
Sunny

26°C

کوئٹہ

Sunny
Humidity: 5%
Wind: WNW at 22.53 km/h
Partly cloudy

32°C

پشاور

Partly cloudy
Humidity: 20%
Wind: ESE at 22.53 km/h