ہیڈلائنز


پاکستان میں القاعدہ و طالبان کے مضبوط نیٹ ورک کا انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: شہر قائد سے کچھ عرصہ قبل گرفتار القاعدہ کے دہشت گرد عبد السمیع خان نے دوران تفتیش اپنے سنسنی خیز انکشافات میں بتایا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ اور طالبان کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے، کوئٹہ کی بیشتر مساجد کے پیش امام طالبان نیٹ ورک کا حصہ ہیں، مذکورہ پیش امام نوجوانوں کو افغانستان تک رسائی اور راہداری فراہم کرتے ہیں، تربیت کیلئے نوجوان کو افغانستان لے جانے، اور وہاں سے پاکستان لانے کیلئے گائیڈ رکھے ہوئے ہیں، کراچی میں بھی طالبان اور ان کے سہولت کار ایک بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ عبدالسمیع خان نے انکشاف کیا کہ بے شمار طالبان مختلف شعبہ جات میں ملازمت کر رہے ہیں، عام شہریوں جیسی زندگی بسر کرنے والے متعدد طالبان عسکریت پسندوں کیلئے پیغام رسانی کا کام انجام دیتے ہیں۔ گرفتار دہشتگرد نے پاکستانی سرحدوں کے قریب افغانستان میں داعش کی موجودگی کا بھی انکشاف کیا، عبدالسمیع نے بتایا کہ افغانستان میں اس کی موجودگی میں 3 لوگوں کو قتل کیا، افغانستان میں عسکریت پسندوں کا بڑا گروپ داعش کی طرف مائل ہے، افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں سے تنگ طالبان کی ایک بڑی تعداد پاکستان آچکی ہے، اور مختلف شہروں کی گنجان آبادیوں میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہے۔

Clear

19°C

کراچی

Clear
Humidity: 95%
Wind: NW at 6.44 km/h
Monday 18°C / 28°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 27°C Partly cloudy
Wednesday 18°C / 29°C Partly cloudy
Thursday 18°C / 27°C Partly cloudy
Friday 19°C / 27°C Mostly cloudy
Saturday 21°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 29°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ