ہیڈلائنز


کراچی، ممتاز قادری کے حامیوں کا احتجاجی دھرنا، کئی سڑکیں دوسرے روز بھی بند

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: شہر قائد میں احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ جب کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث وزیراعلیٰ اورگورنر ہاؤس سے متصل سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنے پربیٹھے مظاہرین سے اظہاریکجہتی کے لیے کراچی کی نمائش چورنگی پربھی احتجاجی دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی سے سی بریزتک بند ہے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی خدشات کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس اورگورنر ہاؤس کے متصل سڑک کو بھی کنٹینر لگا کرہرقسم کی آمدو رفت کے لیے بند کردیا ہے۔ شہر کی دونوں مرکزی سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لاکھوں لوگ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پرمجبور ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی بند ہونے سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا ہوا ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹاورسے ضلع وسطی کی جانب جانے والے حضرات نیو پریڈی اسٹریٹ ، نشتر روڈ اور سولجربازارکی سڑک استعمال کریں جب کہ شہر کے وسطی علاقوں سے ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں کی جانب جانے والے حضرات نیو پریڈی اسٹریٹ استعمال کریں۔

Sunny

27°C

کراچی

Sunny
Humidity: 58%
Wind: WSW at 35.40 km/h
Sunday 20°C / 31°C Sunny
Monday 22°C / 31°C Mostly cloudy
Tuesday 19°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 21°C / 30°C Partly cloudy
Thursday 21°C / 30°C Partly cloudy
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ