ہیڈلائنز


عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے

Written by | روزنامہ بشارت

معروف قانون داں عاصمہ جہانگیرکے جسد خاکی کو نماز جنازہ کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچایا جارہا ہے۔
ان کی نماز جنازہ کے موقع پر سیاسی رہنماؤں اور سماجی شخصیات سمیت متعدد مشہور افراد شرکت کر رہے ہیں۔
عاصمہ جہانگیر کو اتوار کے روز دل کے دورے کے سبب لاہور کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل تھیں۔ اس کے علاوہ انسانی حقوق کی علمبردار اور سماجی کارکن کی حیثیت سے بھی اپنی سماجی ذمہ داریاں نبھاتی رہیں۔
وہ سپریم کورٹ بار کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں۔ عاصمہ 2 کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں۔انہیں سنہ 2010 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ انہیں کئی بین الاقوامی ایوارڈ بھی ملے۔

Rain

18°C

لاہور

Rain
Humidity: 74%
Wind: NE at 17.70 km/h
Sunday 12°C / 23°C Sunny
Monday 12°C / 25°C Partly cloudy
Tuesday 15°C / 27°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 28°C Partly cloudy
Thursday 16°C / 26°C Partly cloudy
Friday 15°C / 25°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 25°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ