ہیڈلائنز


عوام نےماضی میں الیکشن میں کامیابی دی آج بھی دینگے، علی ترین

Written by | روزنامہ بشارت

لودھراں : حلقہ این اے 154 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا کہنا ہے کہ عوام نےماضی میں الیکشن میں کامیابی دی آج بھی دینگے، 40ہزارکاجرمانہ صدقہ سمجھ کردے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہفتےمیں 3دن لودھراں میں گزارتااورعوام کےمسائل سنتاہوں، 40ہزارکاجرمانہ صدقہ سمجھ کردےدیں گے۔
علی ترین کا کہنا تھا کہ عوام نے ماضی میں الیکشن میں کامیابی دی آج بھی دینگے، مسلم لیگ ن کےامیدوارکوتوکوئی جانتاتک نہیں، لوکل باڈی میٹنگ میں میرا انتخاب کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی امیدوار نے کہا کہ پارٹی کی میٹنگ میں مجھے ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہوا تھا اورکسی نے اس فیصلے پراعتراض نہیں کیاتھا، میرا پارٹی میں کبھی کوئی عہدہ نہیں تھا، دیگرجماعتوں کی بھی دوسری نسل سیاست میں موجود ہے

Rain

18°C

لاہور

Rain
Humidity: 74%
Wind: NE at 17.70 km/h
Sunday 12°C / 23°C Sunny
Monday 12°C / 25°C Partly cloudy
Tuesday 15°C / 27°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 28°C Partly cloudy
Thursday 16°C / 26°C Partly cloudy
Friday 15°C / 25°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 25°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ