ہیڈلائنز


کم عمر بچیوں کا رقص نشر کرنے سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: ہائی کورٹ میں ساحر لودھی کے مارننگ شو کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہے۔میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ساحر لودھی کے مارننگ شو پر پابندی کے لیے دائر دراخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرلیا گیا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، ساحر لودھی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
درخواست گزارکا کہنا ہے کہ ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے کے مقابلے دکھائے جاتے ہیں، کم عمر بچیوں کا رقص نشر کرنے سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے جس سے قصور جیسے واقعات جنم لے رہے ہیں۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا ایسے پروگراموں کی نشریات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہا، عدالت پیمرا کو ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر لڑکیوں کے ناچ گانے نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے۔
واضح رہے کہ نامور میزبان و اداکار ساحر لودھی گزشتہ کچھ عرصے سے مارننگ شو میں کم عمر بچیوں سے ناچ گانا کروانے کے حوالے سے شدید تنقید کا شکار ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ساحر لودھی اور ان کے شو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کاشو معاشرے میں بے راہ روی پھیلانے کا باعث بن رہا ہے، لہٰذا ان کے شو کو بند کیا جانا چاہیے

Partly cloudy

15°C

لاہور

Partly cloudy
Humidity: 90%
Wind: NNE at 17.70 km/h
Sunday 13°C / 23°C Mostly sunny
Monday 11°C / 25°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 27°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 26°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 25°C Mostly cloudy
Friday 15°C / 25°C Mostly sunny
Saturday 13°C / 24°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ