ہیڈلائنز


راﺅ انوار کا پولیس مقابلے کا طریقہ کار۔۔۔ سینئر تجزیہ کار نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور : معروف سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے راﺅ انوار کے پولیس مقابلے کے طریقہ کار سے پردہ اٹھاتے ہوئے رونگٹے کھڑے کر دینے والے انکشاف کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ”ان کا یہ طریقہ کار یہ تھا کہ اچھے خاصے بندے کو اٹھا کر 5 سے 7 دن کمرے، تہہ خانے یا جہاں بھی رکھتے تھے، بند کر دیا۔ اس دوران اسے منہ دھونے کی اجازت ہوتی تھی نا شیو کرنے کی اور نا ہی دانت وغیرہ صاف کرنے کی اجازت ہوتی تھی۔
اس عرصے کے دوران بندے کی داڑھی بڑھ گئی اور حلیہ عجیب ہو گیا اور پھر اسے پولیس مقابلے میں مار دیا جاتا۔ اب کسی بھی شخص کو ہفتہ یا 15 دن کسی جگہ بند کر دیں۔ اس کی شیو ہو نا منہ دھویا جائے اور نا ہی دانت صاف ہوں تو اس کا حلیہ تو عجیب ہی ہو گا، یہ اسی حلیے میں بندہ مار دیتے تھے اور پھر اسے دہشت گرد قرار دیدیتے تھے۔
لاش ملنے پر رپورٹرز اور دیگر لوگ بھی اس حلیے میں بندے کو دیکھتے تھے تو دہشت گرد ہی سمجھ لیتے تھے۔ اب اچھے خاصے آدمی کا 15 دن بعد کیا حال ہو گا، اس کا اندازہ اچھی طرح لگایا جا سکتا ہے۔ کچھ انہوں نے واقعی دہشت گرد مارے ہوں گے، یہ نہیں کہ سارے معصوم لوگ ہی مارے ہیں، ان کے پولیس کے لوگ ہی کہتے ہیں جبکہ پولیس ہی میں ایک رائے یہ بھی ہے کہ راﺅ انوار بڑے ایماندار، کھرے اور بہادر پولیس آفیسر ہیں۔
اس مرحلے پر اگر کوئی ان کی مدد نہیں کرتا تو پھر یہ بہت ساری باتیں بتا سکتے ہیں، اگر یہ جے آئی ٹی وغیرہ کے سامنے چلے گئے اور کچھ اہم شخصیات نے ان کی مدد نہ کی تو پھر یہ خالد شہنشاہ، بلال شیخ، احمد شاہ وغیرہ کے معاملات پر بھی یہ بہت کچھ بتا سکتے ہیں۔“

 

Rain

18°C

لاہور

Rain
Humidity: 74%
Wind: NE at 17.70 km/h
Sunday 12°C / 23°C Sunny
Monday 12°C / 25°C Partly cloudy
Tuesday 15°C / 27°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 28°C Partly cloudy
Thursday 16°C / 26°C Partly cloudy
Friday 15°C / 25°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 25°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ