ہیڈلائنز


ہمت ہے تو دھمکی پرعمل کر کے بھی دکھائیں پتہ لگ جائے گا سیاست کیا ہوتی ہے

Written by | روزنامہ بشارت

بھکر : وزیراعظم نے کہا ہے کہ مجھے صوبائی اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھکر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم کسی پر لعنت بھیجنے کی سیاست نہیں کرتے۔
میں لعنت بھیجنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لا کر دکھائیں، ن لیگ کا پیغام محبت ہے جبکہ مخالفین کا پیغام لعنت ہے، اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ انہیں کس کا پیغام چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین صوبائی اسمبلیاں توڑ کرعوام کے پاس جائیں، پتہ لگ جائے گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے، ن لیگ نے ہمیشہ صوبوں کو ملانے کی بات کی ہے اور کبھی تفریق کی بات نہیں کی، عوام کو ملک کے تمام صوبوں میں ن لیگ کے منصوبے نظر آئیں گے۔

Sunny

9°C

لاہور

Sunny
Humidity: 73%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 8°C / 24°C Partly cloudy
Tuesday 10°C / 25°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 23°C Mostly cloudy
Thursday 11°C / 25°C Partly cloudy
Friday 11°C / 18°C Cloudy
Saturday 13°C / 20°C Scattered thunderstorms
Sunday 13°C / 21°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ