ہیڈلائنز


ن لیگ کسی پر لعنت بھیجنے والی سیاست نہیں کرتی

Written by | روزنامہ بشارت
بھکر: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےبھکر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کسی پر لعنت بھیجنے والی سیاست نہیں کرتی، لعنت دینے والوں میں ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑ دیں، ن لیگ کا پیغام محبت ہے جبکہ مخالفین کا پیغام لعنت ہے، اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ انہیں کس کا پیغام چاہئے۔
 
شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں تقریر کرنے والے زیادہ اورسننے والے کم تھے، جلسے میں پارلیمنٹ پرلعنت بھیجی گئی، مجھے صوبائی اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیاں دی گئی، لعنت بھیجنے والوں اور مال روڈ پر سرکس کرنے والوں کو واضح پیغام ہے کہ جس میں ہمت ہے وہ اسمبلیاں توڑ دے، لعنت بھیجنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ قومی اسمبلی میں عدم اعتماد لے آئیں۔
 
وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ صوبوں کو ملانے کی بات کی ہے اور کبھی تفریق کی بات نہیں کی، عوام کو ملک کے تمام صوبوں میں ن لیگ کے منصوبے نظر آئیں گے، ہمیں عدالتوں میں گھسیٹا گیا اور دھرنے ہوئے لیکن ہم عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے، ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس بھی حکومتیں ہیں لیکن وہ کوئی کام نہیں کرسکے۔
Rain

18°C

لاہور

Rain
Humidity: 74%
Wind: NE at 17.70 km/h
Sunday 12°C / 23°C Sunny
Monday 12°C / 25°C Partly cloudy
Tuesday 15°C / 27°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 28°C Partly cloudy
Thursday 16°C / 26°C Partly cloudy
Friday 15°C / 25°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 25°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ