ہیڈلائنز


عمران خان نے جس اسمبلی کو لعنتی کہا اسی نے 73 کا مقدس آئین بنایا تھا

Written by | روزنامہ بشارت
نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جس اسمبلی کو لعنتی کہا اسی نے 73 کا مقدس آئین بنایا تھا اور اب غیرت کا تقاضا ہے کہ وہ دوبارہ اسمبلی نہ آئیں۔
 
ہری پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عدل کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، عام انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے والے ریاست کے مخلص نہیں، سینیٹ کے الیکشن بھی ہوں گے اور عام انتخابات بھی وقت پر ہوں گے، بلوچستان میں حکومت تبدیل کرنے کا فائدہ مسلم لیگ (ن) کو پہنچا ہے اور تحریک انصاف نے اگر خیبر پختونخوا اسمبلی توڑی تو خود نقصان اٹھائے گی۔ عمران خان نے جس اسمبلی کو لعنتی کہا اسی نے 73 کا مقدس آئین بنایا تھا اور اب غیرت کا تقاضا ہے کہ وہ دوبارہ اسمبلی نہ آئیں۔
 
ڈاکٹر طاہر القادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ پاکستان جب ترقی کی طرف گامزن ہوتا ہے تو طاہر القادری رکاوٹیں ڈالنے آجاتے ہیں، اہل لاہور نے اس امپورٹڈ مولوی کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔
Partly cloudy

15°C

لاہور

Partly cloudy
Humidity: 94%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Sunday 13°C / 23°C Mostly sunny
Monday 11°C / 25°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 27°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 26°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 25°C Mostly cloudy
Friday 15°C / 25°C Mostly sunny
Saturday 13°C / 24°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ