ہیڈلائنز


پنجاب اسمبلی میں بچوں کےاغوا ،زیادتی اورقتل کے مجرموں کو پھانسی دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور : بچوں کےاغوا ،زیادتی اورقتل کےمجرموں کو پھانسی دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات کے مجرموں کو پھانسی دی جانی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بچوں کےاغوا ،زیادتی اورقتل کے مجرموں کو پھانسی دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی ، قرارداد پی ٹی آئی کےملک تیمورکی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی اورقتل کےلرزہ خیز واقعات میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا، ایسے واقعات کی وجہ مؤثر قانون کا نہ ہونا ہے، جس سےملزم آزاد ہیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ زیادتی ،قتل کی وارداتوں کیخلاف مؤثر قانون سازی کی جائے، ایسے واقعات کے مجرموں کو پھانسی دی جانی چاہئے۔
واضح رہے کہ قصور واقعے نے سب کے دل دہلا دیئے ہیں، کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا، جس کے خلاف ملک بھر میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے۔

Clear

10°C

لاہور

Clear
Humidity: 69%
Wind: ESE at 22.53 km/h
Thursday 8°C / 22°C Partly cloudy
Friday 6°C / 22°C Sunny
Saturday 5°C / 22°C Sunny
Sunday 5°C / 23°C Sunny
Monday 5°C / 18°C Sunny
Tuesday 7°C / 17°C Partly cloudy
Wednesday 10°C / 15°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ