ہیڈلائنز


شہرقصور میں دو روز بعد حالات معمول پرآگئے

Written by | روزنامہ بشارت

قصور میں 7 سالہ زینب کے قتل کے بعد دو روز تک جاری شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تھم گیا اور حالات معمول پرآنے لگے ہیں۔
شہر میں دکانیں اور کاروباری مراکز کھلنا شروع ہوگئے، تعلیمی ادارے بھی کھل گئے، ٹرانسپورٹ کا پیہ بھی چل پڑا تاہم ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔
قصور میں آج بھی شہری احتجاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہرجمع ہونا شروع ہوئے لیکن رینجرز اوراینٹی رائٹس فورس کی بھاری نفری نے شہریوں کو منتشر کردیا۔
خیال رہے کہ شہر کی خراب صورت حال پر محکمہ داخلہ پنجاب اور آئی جی نے 2 روز قبل رینجرز کو طلب کیا تھا۔
دوسری جانب مقتولہ زینب کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے آج بھی دن مختلف سیاسی، مذہبی وسماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Clear

8°C

لاہور

Clear
Humidity: 78%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 6°C / 23°C Sunny
Sunday 6°C / 22°C Sunny
Monday 5°C / 21°C Sunny
Tuesday 8°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 16°C Sunny
Thursday 7°C / 18°C Sunny
Friday 6°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ