ہیڈلائنز


پاکستانی ہنر مندوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے جاری کیے جاتے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ہنر مندوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے جاری کیے جاتے ہیں اور پاکستان لندن سمیت دنیا بھرکی معیشت میں بہتر جگہ پا سکتا ہے۔

لاہور کے الحمرا ہال میں اپنے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے میئر لندن کا کہنا تھا کہ بطور میئر لندن پاکستان آنے پر خوشی اور فخر ہے، جس شاندار طریقے سے لاہور میں استقبال کیا گیا اس پر  ان کا مشکور ہوں۔

میئر لندن نے کہا کہ پاکستان سے محبت کرتا ہوں اور اس کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی میدان پاکستان کی ترقی قابل ستائش ہے اور پاکستان برطانیہ سمیت دنیا بھر کی معیشت میں بہتر مقام بنا سکتا ہے۔

صادق خان نے کہا کہ لندن نے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں، اور پاکستانی ہنرمندوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے بھارتی بھی پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور کرکٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

صادق خان نے کہا کہ لندن میں دنیا بھر کی قومیں آباد ہیں جب کہ رواں سال لندن میں دہشت گردی کے 4 واقعات پیش آئے جب کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستانیوں کے لیے پیغام لایا ہوں کہ لندن میں کاروبار کے بہت مواقع ہیں، مستقبل میں پاکستان اور لندن میں بہترین تجارتی روابط قائم ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے فائدہ نہ اٹھانے والے ملک غلطی پر ہیں۔

میئر لندن نے کہا کہ عمران خان نے انتخابی مہم میں میری مخالفت کی اور یہ ایک جمہوری طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جیتنے کیلیے لڑا اور جیت میرا مقدر بنی، لندن کے عوام نے نفرت اور تقسیم کرنے کے عمل کو مسترد کیا۔

Mostly cloudy

16°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 55%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 6°C / 18°C Sunny
Saturday 5°C / 18°C Mostly sunny
Sunday 5°C / 20°C Sunny
Monday 7°C / 22°C Sunny
Tuesday 5°C / 21°C Sunny
Wednesday 7°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 7°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ