ہیڈلائنز


میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا46واں یوم شہادت

Written by | روزنامہ بشارت

گجرات : پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا46واں یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔

شہید کے ایصال ثواب کیلئے ملک بھر میں مختلف مقامات پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، جب کہ شہید کے بلند درجات کیلئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

علی الصبح پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سے شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ میجر شبیر شریف شہید 28اپریل1943ء کو ضلع گجرات کے علاقہ کنجاہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے لاہور کے سینٹ انتھونی اسکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے 19اپریل 1964ء میں فوج میں شمولیت اختیار کی،3دسمبر 1971ء کو وہ بطور کمپنی کمانڈر فرنٹیر فورس رجمنٹ ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر تعینات تھے۔ اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور6دسمبر 1971ء کو ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔

شہادت کے وقت ان کی عمر28برس تھی، ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔ میجر شبیر شریف شہید‘ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے بھانجے تھے۔

Clear

11°C

لاہور

Clear
Humidity: 90%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 8°C / 17°C Partly cloudy
Thursday 6°C / 18°C Mostly sunny
Friday 7°C / 19°C Sunny
Saturday 6°C / 18°C Sunny
Sunday 5°C / 20°C Sunny
Monday 6°C / 17°C Mostly sunny
Tuesday 5°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ