ہیڈلائنز


میئر لندن کا دورہ پاکستان: لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

لندن کے میئر صادق خان نے دورہ پاکستان کے دوران پہلے مرحلے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میئر لندن بھارت میں موجود تھے جہاں سے وہ بذریعہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچے جب کہ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر اور اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا۔ 

میئر لندن صادق خان اور ان کے وفد کو حکام کی جانب سے صدارتی سیکیورٹی دی گئی جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔

صادق خان کے اعزاز میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا گیا۔

شہبازشریف اور میئر لندن کے درمیان ملاقات کے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صادق خان کا کہنا تھا کہ ’میئر لندن بننے کے بعد میرا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، پرتپاک استقبال کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے مشکور ہیں‘۔

میئر لندن نے کہا کہ لندن ایک عظیم شہرہے جسے یہ مقام دینے میں پاکستانیوں کا بڑا حصہ ہے، لندن میں موجود بہت سے سائنسدانوں، اساتذہ اور بزنس مین کا تعلق پاکستان سےہے‘۔

ذرائع کے مطابق میئر لندن لاہور کے بعد اسلام آباد اور پھر کراچی بھی جائیں گے جہاں وہ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے قبل میئر لندن صادق خان ممبئی پہنچے تو معروف کاروباری خاندان ’’امبانی فیملی‘‘ کی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں شاندار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی معروف کاروباری اور سیاسی شخصیات کے علاوہ شوبز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے شرکت کی۔

Mostly cloudy

16°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 55%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 6°C / 18°C Sunny
Saturday 5°C / 18°C Mostly sunny
Sunday 5°C / 20°C Sunny
Monday 7°C / 22°C Sunny
Tuesday 5°C / 21°C Sunny
Wednesday 7°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 7°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ