ہیڈلائنز


ایک جج پر مشتمل ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ نقائص سے بھرپور ہے، رانا ثناء اللہ

Written by | روزنامہ بشارت

وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ نقائص سے بھرپور ہے اور اس میں کسی حکومتی شخصیت کا نام نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالت نے 30 روز میں ماڈل ٹاؤن رپورٹ کو منظر عام پر لانے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور  ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ قانون کی حکمرانی کی وجہ سے ہی منظر عام پر نہیں لائی گئی تھی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک جج پر مشتمل ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ نقائص سے بھرپور ہے اور اس رپورٹ میں جن شہادتوں پر انحصار کیا گیا ہے وہ غیر متعلقہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پنڈی میں بیٹھے ہمارے مخالف شیطان نے رپورٹ سے متعلق طوفان کھڑا کر رکھا تھا لیکن واضح طور پر کہتا ہوں کہ اس رپورٹ میں کسی حکومتی شخص کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ رپورٹ میں موقع پر موجود کسی پولیس اہلکار کو بھی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔ اس رپورٹ میں ایک لفظ نہیں جس میں وزیر اعلیی پنجاب کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہو۔

Partly cloudy

13°C

لاہور

Partly cloudy
Humidity: 71%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 14°C / 20°C Scattered thunderstorms
Sunday 12°C / 23°C Sunny
Monday 12°C / 26°C Partly cloudy
Tuesday 14°C / 27°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 27°C Partly cloudy
Thursday 16°C / 26°C Mostly cloudy
Friday 16°C / 23°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ