ہیڈلائنز


نااہلی کے باوجود سابق وزیراعظم سرکاری پروٹوکول استعمال کر رہے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: سابق وزیراعظم اور مریم نواز سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
آج بروز جمعہ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے پاکستان تحریک ِ انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا‘ مگر نااہلی کے باوجود سابق وزیراعظم سرکاری پروٹوکول استعمال کر رہے ہیں ۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی پیشیوں پر اب تک 218 ملین روپے خرچ ہوئے جو قومی خزانے کا ضیاع ہے ۔
عندلیب عباس کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ میاں نواز شریف نااہل ہونے کے باوجود پنجاب ہاوس میں سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرتے ہیں جو قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت پروٹوکول واپس لینے اور میاں نواز شریف کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت روکنے کا حکم دے ۔
عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نواز شریف ، مریم نواز ، وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Mostly cloudy

16°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 55%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 6°C / 18°C Sunny
Saturday 5°C / 18°C Mostly sunny
Sunday 5°C / 20°C Sunny
Monday 7°C / 22°C Sunny
Tuesday 5°C / 21°C Sunny
Wednesday 7°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 7°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ