ہیڈلائنز


اگر جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تو اسے روکنے میں سب سے آگے ہوں گے

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے  نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کو افسوس تو بہت چیزوں کا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ سب کچھ اکیلے چلا سکتے ہیں، پھر مشکل وقت میں اکیلے ہی اس کا مقابلہ بھی کریں، نواز شریف کوسمجھناچاہیےجتنی مضبوط پارلیمنٹ اتنامضبوط وزیراعظم ہوگا۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے، اگر اسے کوئی خطرہ ہو گا تو سب سے آگے ہوں گے، پی پی نواز شریف کا ساتھ کسی قیمت پر نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ ووٹ کسی اور کر دیتے تھے، ڈبے سے ووٹ کسی اور کے نکلتے تھے، ایم کیو ایم کو کوئی اور جتوانا چاہتا تھا، اگر کراچی کے لوگوں کو اپنا حق استعمال نہ کرنے دیا گیا تو حالات دوبارہ خراب ہو جائیں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ عمران خان اور مولانا سمیع الحق کا اتحاد کوئی انوکھی بات نہیں، عمران خان طالبان کا پولیٹیکل ونگ ہے۔ 2018 میں عوام آزادانہ ووٹ ڈال سکتے ہیں کیونکہ ماحول اب تبدیل ہو چکا ہے

Clear

13°C

لاہور

Clear
Humidity: 85%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 13°C / 26°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 26°C Partly cloudy
Friday 11°C / 24°C Mostly cloudy
Saturday 15°C / 22°C Scattered thunderstorms
Sunday 13°C / 22°C Partly cloudy
Monday 12°C / 22°C Partly cloudy
Tuesday 14°C / 23°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ