ہیڈلائنز


قائد اعظم ؒ نے لٹیروں كو تحفظ دینے كے لئے پارلیمانی جمہوری نظام كی بنیاد ركھی تھی

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: نا اہل كو اہل بنانے والی قانون سازی قابل مذمت اور باعث شرم ہے۔

21 نومبر كی كارروائی پارلیمانی تاریخ كا ایک اور سیاہ باب ہے، نا اہل كو اہل بنانے والی قانون سازی قابل مذمت اور باعث شرم ہے، حكومتی اراكین اسمبلی نے چور، ڈاكو، قاتل اور لٹیرے كے حق میں ووٹ دے كر 21 كروڑ عوام كا سر شرم سے جھكا دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حكمران عوام، آئین، جمہوریت، اخلاقی اقدار كی بجائے ایک كرپٹ خاندان كے محافظ ہیں، جب تک خائن كی باقیات اقتدار پر مسلط ہے، انسانیت اوراخلاقیات كا قتل عام جاری رہے گا۔
طاہر القادری نے سوال کیا کہ كیا قائد اعظم ؒ نے لٹیروں كو تحفظ دینے كے لئے پارلیمانی جمہوری نظام كی بنیاد ركھی تھی، كیا حكومتی مینڈیٹ صرف ایمانی اساس پر حملے كرنا اور قاتلوں كو تحفظ دینے تک محدود ہے، یہ كہاں كی جمہوریت ہے كہ جس میں ختم نبوت كے قوانین ختم ہوں، بے گناہوں كو دن دیہاڑے قتل كرنے والوں كی حفاظت ہو، عوام كے سیاسی، معاشی حقوق پر ڈاكہ زنی ہو۔ انہوں نے كہا كہ موجودہ متعفن اور گلا سڑا نظام صرف منی لانڈرنگ كرنے، عدالتوں كو گالیاں دینے، قومی سلامتی كے اداروں كو بدنام كرنے والوں كا محافظ نظام بن كر رہ گیا ہے جب کہ پاكستان ایماندار، صادق اور امین قیادت نے بنایا جسے بدعنوان سیاسی عناصر نے یرغمال بنا ركھا ہے

Clear

8°C

لاہور

Clear
Humidity: 95%
Wind: N at 11.27 km/h
Thursday 7°C / 18°C Mostly sunny
Friday 6°C / 18°C Sunny
Saturday 6°C / 17°C Sunny
Sunday 5°C / 19°C Sunny
Monday 6°C / 21°C Partly cloudy
Tuesday 5°C / 17°C Sunny
Wednesday 8°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ