ہیڈلائنز


اگر حکومت نے محاز آرائی کا راستہ نہ چھوڑا تو جمہوری جہاز ڈوب جائے گا

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جمہوریت کی کشتی کو حالات کی بے رحم لہروں کے سپرد کر دیا ہے اگرمحاز آرائی کا راستہ نہ چھوڑا گیا تو جمہوری جہاز ڈوب جائے گا، نظام بچانے کیلئے حکومت کو محاز آرائی کا راستہ ترک کرنا ہوگا
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کو لازم قرار دیا ہے جبکہ جلد الیکشن کی خواہشمند تحریک انصاف آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے ایوان میں نہیں آرہی
پی پی رہنما نے کہا کہ متحدہ کے حالات ایسے ہی چلیں گے، عمران خان وہ توپ ہے جس کا رخ کبھی پنجاب اور کبھی سندھ کی جانب ہوجاتا ہے وہ سو مرتبہ سندھ آئیں انہیں کچھ نہیں ملے گا۔
سینٹر رحمان ملک سابق وزیر داخلہ سابق وزیر داخلہ نے بلوچستان میں بدامنی کا ذمہ دار مودی کو قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اسکا نوٹس لینے کی اپیل کی ۔
انہوں نے اسلام آباد دھرنے کو حکومتی ناکامی قرار دیا جبکہ انکا کہنا تھا کہ تربت میں بیس نوجوانوں کے قتل پر چیف جسٹس کا از خود نوٹس خوش آئندہ ہے۔
سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے محاز آرائی کا راستہ نہ چھوڑا تو جمہوری جہاز ڈوب جائے گا، عمران خان وہ توپ ہے جس کا رخ کبھی پنجاب اور کبھی سندھ کی جانب ہوجاتا ہے

Mostly cloudy

16°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 55%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 6°C / 18°C Sunny
Saturday 5°C / 18°C Mostly sunny
Sunday 5°C / 20°C Sunny
Monday 7°C / 22°C Sunny
Tuesday 5°C / 21°C Sunny
Wednesday 7°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 7°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ