ہیڈلائنز


لاہور سے اغوا صحافی 2 برس بعد بازیاب

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور سے سوا دو برس قبل اغوا ہونے والی خاتون صحافی زینت شہزادی کو پاکستانی بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کے مطابق لاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھی زینت شہزادی کی بازیابی کی تصدیق کی اور بتایا ہے کہ انھیں پرسوں شب افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے سے بازیاب کروایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زینت شہزادی کو کچھ غیر ریاستی عناصر اور ملک دشمن ایجنسیوں نے اغوا کیا تھا اور انھیں ان کی تحویل سے ہی بازیاب کروایا گیا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے قبائلی عمائدین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

تاہم بی بی سی کا کہنا ہے کہ تاحال زینت یا ان کے خاندان کے جانب سے ان کی رہائی یا اس سے جڑے واقعات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Cloudy

18°C

لاہور

Cloudy
Humidity: 69%
Wind: E at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 23°C Sunny
Monday 12°C / 25°C Partly cloudy
Tuesday 15°C / 27°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 28°C Partly cloudy
Thursday 16°C / 26°C Partly cloudy
Friday 15°C / 25°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 25°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ