ہیڈلائنز


پنجاب میں شعبہ صحت کے حالات بہتر ہونے کے بجائےمزید ابتر ہوگئے

Written by | روزنامہ بشارت

ڈلیوری کی غرض سے آنے والی حاملہ خاتون نے لیڈی ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف و سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث اسپتال سے باہر سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا اور آج ایسا ہی کچھ واقعہ گنگا رام اسپتال میں بھی پیش آگیا۔

گنگا رام اسپتال میں حاملہ خاتون ڈلیوری کے لیے پہنچیں تو ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث انہیں راہداری میں طویل انتظار کرنا پڑا اور اس دوران انہوں نے وہیں بچے کو جنم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے اسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر عبد الغفارکو معطل کر کے رپورٹ طلب کرلی۔

واقعے کے بعد وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق گنگا رام اسپتال پہنچ گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ واقعے کے ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کل شام اسپتال آئی تھیں اوران کا چیک اپ کیا گیا تھا۔ آج بھی خاتون چیک اپ کے لیےاسپتال آئیں تو انہیں کچھ وقت دیا گیا، ’خاتون وقفے کے دوران اسپتال سے باہر آئیں اور بچے کی پیدائش ہوگئی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ڈائریکٹر ایمرجنسی گنگا رام اسپتال کو معطل کیا گیا ہے، تکنیکی طور پر بھی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔ ’سینئر پروفیسرز کی ایک اعلیٰ کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کروائی جائیں گی‘

Mostly cloudy

12°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 79%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 9°C / 23°C Sunny
Saturday 9°C / 23°C Sunny
Sunday 11°C / 23°C Sunny
Monday 10°C / 23°C Sunny
Tuesday 10°C / 22°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 20°C Sunny
Thursday 8°C / 19°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ