ہیڈلائنز


آج سےتیل بھرنےکی لسٹ میں پنجاب کی گاڑیاں شامل نہیں ہونگی

Written by | روزنامہ بشارت

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن  نے پنجاب کے لیے تیل کی ترسیل روکنے کافیصلہ کرلیا جس کے باعث پنجاب میں پٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ رہنما ایسوسی ایشن کے مطابق آج سے تیل بھرنے کی لسٹ میں پنجاب کی گاڑیاں شامل نہیں ہوں گی، جب کہ سیکریٹری جنرل کنٹریکٹرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لیے آئل ٹینکرز کی روانگی اتوار سے بند ہوجائے گی۔

چیئر مین ٹینکرزایسو سی ایشن یوسف شہوائی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کی طرح سیلز ٹیکس موخر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا اور نہ ہی ہڑتال میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا لہٰذا آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے پیرسے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Cloudy

18°C

لاہور

Cloudy
Humidity: 69%
Wind: E at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 23°C Sunny
Monday 12°C / 25°C Partly cloudy
Tuesday 15°C / 27°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 28°C Partly cloudy
Thursday 16°C / 26°C Partly cloudy
Friday 15°C / 25°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 25°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ