ہیڈلائنز


مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی

Written by | روزنامہ بشارت

اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی پاکستان کے معروف اینکر پرسن کی بیٹی سے ہونا طے پائی ہے۔

طلعت حسین ایک غیرجانبدار تصورکیے جانے والے پاکستان کے ایک معروف صحافی ہیں . افواہیں گردش انگیز تھیں کہ جیو نیوز کے اینکر پرسن طلعت حسین جو کہ ایک غیرجانبدار اور معتبر صحافی مانے جاتے تھے اس رشتے کے بعد (ان کی بیٹی کی منگنی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر) طلعت حسین کی پالیسی میں یکدم تبدیلی آجائے گی اوروہ اپنے پروگراموں میں ن لیگ کے حریف جماعتوں کے لئے زہر افشانی کریں گے-

بحرکیف سینئر صحافی طلعت حسین نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئےانہیں  من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

یہ خبریں بغیر ثبوت کے تیزی سے وائرل ہو رہی تھیں جبکہ  کسی بھی سوشل میڈیا صارف کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا، تاہم چند ویب سائٹس نے اس خبر کو شائع کیا ۔ سوشل میڈیا پر مسلسل پروپیگنڈے کے بعد معروف اینکر پرسن اور صحافی سید طلعت حسین میدان میں آگئے ، ان کا کہنا تھا کہ میرے تمام بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں اور وہ سب سکول جا رہے ہیں جبکہ سبھی اپنی عملی زندگی شروع کرنے سے بہت دور ہیں ، میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور جھوٹوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔

 

 

 

 

 

 

* خبر جانبداراور بےبنیاد ہونے کی بنیاد پر تردید 

 

 

 

 

Partly cloudy

25°C

لاہور

Partly cloudy
Humidity: 41%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 14°C / 26°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 26°C Partly cloudy
Friday 12°C / 25°C Mostly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Sunday 12°C / 25°C Partly cloudy
Monday 13°C / 24°C Partly cloudy
Tuesday 14°C / 24°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ