ہیڈلائنز


پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ڈائریکٹر لیگل کو نوٹس جاری

Written by | روزنامہ بشارت

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ممبر لیگل پی آئی اے ناصر میر کی درخواست پر سماعت کی اور قومی ایئر لائن کے متعلقہ حکام کو لیگل نوٹس بھی جاری کیے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پی آئی اےکے بڑے عہدوں پر خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئیں۔ اعلی ٰعہدوں پر من پسند افراد کو نوازنے کے لئے کنٹریکٹ پر افسران کی تعیناتیاں کی گئیں

عدالت میں یہ بھی کہا گیا کہ قومی ادارہ پہلے ہی خسارے کا سامنا کر رہا ہے مگر پی آئی اے کو مل کر لوٹا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پی آئی اے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔

ناصر میر نامی درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ چیف کمرشل آفیسر بلال شیخ کو کنٹریکٹ پر 20 لاکھ تنخواہ جبکہ مستقل افسر کو محض دو لاکھ روپے تنخواہ فراہم کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے کے ہیومن ریسورس کا شعبہ موجود ہونے کے باوجود راحیل احمد کو کنٹریکٹ پر پندرہ لاکھ تنخواہ دی جارہی ہے جبکہ ڈائریکٹر ویجیلنس کی اسامی تخلیق کر کے دس لاکھ تنخواہ پر کنٹریکٹ بھرتی کی گئی ۔

انہوں نے استدعا کی کہ بھاری تنخواہوں پر خلاف ِقانون بھرتیاں کالعدم قرار دی جائیں ۔ سماعت کے بعد عدالت نے تمام فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں چیئر مین پی آئی اے رانا حیات کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے طیارے کی فروخت اور ادارے کی زبوں حالی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انتظامیہ کو نا اہل اور فضائی قزاق قرار دے دیا تھا۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ موجودہ ٹیم کے ساتھ پی آئی اے کی بحالی ممکن نہیں ،اٹھارہ ماہ پہلے پارلیمنٹ میں جو مشترکہ فیصلے کیے گئے ان پر عمل نہیں کیا گیا ،پی آئی اے انتظامیہ میں اہلیت ہی نہیں ہے۔

Mostly cloudy

10°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 84%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 9°C / 23°C Sunny
Saturday 9°C / 23°C Sunny
Sunday 11°C / 23°C Sunny
Monday 10°C / 23°C Sunny
Tuesday 10°C / 22°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 20°C Sunny
Thursday 8°C / 19°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ