ہیڈلائنز


راکین اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی کارروائی ٹی وی پر دکھانے کی درخواست منظور

Written by | روزنامہ بشارت
لاہور ہائی کورٹ نے شریف خاندان اوراراکین اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی کارروائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔
 
میڈیاذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اراکین اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی کارروائی ٹی وی پر دکھانے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ اراکین اسمبلی کے خلاف کیسز کی کارروائی دیکھنا عوام کا کا آئینی حق ہے۔
 
درخواست گزار نے کہا کہ امریکا اور یورپ میں اہم کیسز کی کارروائی ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائی جاتی ہے لہذٰا عدالت سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت شریف خاندان پر کیسز کی سماعت و دیگر مقدمات کی کارروائی براہ راست ٹی چینلز پر دکھانے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 27 نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
Partly cloudy

25°C

لاہور

Partly cloudy
Humidity: 41%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 14°C / 26°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 26°C Partly cloudy
Friday 12°C / 25°C Mostly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Sunday 12°C / 25°C Partly cloudy
Monday 13°C / 24°C Partly cloudy
Tuesday 14°C / 24°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ