ہیڈلائنز


پنجاب حکومت کا بچت اسکیم کے تحت سرکاری محکموں میں بھرتیوں کےخلاف بڑافیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت
پنجاب حکومت نے بچت اسکیم کے تحت سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی جبکہ اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
 
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں نئی بھرتیوں پر پابندی بچت اسکیم کے تحت لگائی گئی اور سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی کا اطلاق گریڈ ایک سے 20 تک آسامیوں پر ہوگا۔
 
نوٹی فکیشن کے مطابق ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں پر کنسلٹنٹ بھرتی کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھی نئی بھرتیوں سے روک دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 14 ستمبر تک مشتہر آسامیوں پر بھرتی مکمل کرنے کی اجازت ہوگی جب کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی اہم آسامیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
Sunny

8°C

لاہور

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Monday 7°C / 22°C Mostly sunny
Tuesday 6°C / 22°C Sunny
Wednesday 8°C / 22°C Mostly sunny
Thursday 8°C / 21°C Sunny
Friday 8°C / 21°C Sunny
Saturday 6°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 7°C / 14°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ