ہیڈلائنز


شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ؛وزارت داخلہ سے جواب طلب

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور:ہائیکورٹ نے ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف ۔پاکستان عوامی تحریک نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے ۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ دار ہیں اور سزا کے خوف سے ان کا بیرون ملک جانے کا امکان ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کی درخواست میں وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے وزارت داخلہ کو پندرہ روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ 

Clear

10°C

لاہور

Clear
Humidity: 60%
Wind: NW at 17.70 km/h
Monday 7°C / 22°C Mostly sunny
Tuesday 7°C / 22°C Sunny
Wednesday 9°C / 22°C Partly cloudy
Thursday 10°C / 22°C Mostly sunny
Friday 9°C / 22°C Sunny
Saturday 6°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 6°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ