ہیڈلائنز


سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس

Written by | روزنامہ بشارت

چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مرنے والوں کے لواحقین اور متاثرین کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔

اسی روز سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔

اس حکومتی اپیل کی سماعت کے لیے قائم 3 رکنی بینچ کے ایک رکن جسٹس یاور علی نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔ اب اس اپیل کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس انوار الحق اور جسٹس عبد السمیع شامل ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے متعلق ایک اور سماعت میں آج صبح ہائیکورٹ نے نواز شریف اور شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست بھی قابل سماعت قرار دے دی ہے۔

مذکورہ درخواست میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ اور مشتاق سکھیرا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ہائیکورٹ نے 2 ہفتے میں وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی عدالتی رپورٹ عام نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے منہاج القرآن مرکز کے ارد گرد سے رکاوٹیں ہٹانے کے نام پر آپریشن کیا گیا جہاں کارکنوں اور پولیس کے درمیان سخت مزاحمت ہوئی۔

اس دوران پولیس کے شدید لاٹھی چارج کے سبب 14 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

Clear

10°C

لاہور

Clear
Humidity: 60%
Wind: NW at 17.70 km/h
Monday 7°C / 22°C Mostly sunny
Tuesday 7°C / 22°C Sunny
Wednesday 9°C / 22°C Partly cloudy
Thursday 10°C / 22°C Mostly sunny
Friday 9°C / 22°C Sunny
Saturday 6°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 6°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ