ہیڈلائنز


پروزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل رپورٹ عام نہ کرنے پروزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

پاکستان عوامی تحریک نے سیکریٹری داخلہ پنجاب کے خلاف بھی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی۔

درخواست میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ رپورٹ عام نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے انٹراکورٹ اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے حکومت کا موقف پوری طرح نہیں سنا جبکہ درخواستیں فل بینچ میں زیرسماعت ہیں اس لیے سنگل بینچ فیصلہ نہیں کرسکتا۔

Sunny

8°C

لاہور

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Monday 7°C / 22°C Mostly sunny
Tuesday 6°C / 22°C Sunny
Wednesday 8°C / 22°C Mostly sunny
Thursday 8°C / 21°C Sunny
Friday 8°C / 21°C Sunny
Saturday 6°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 7°C / 14°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ