ہیڈلائنز


کلثوم نواز این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑنے کی اہل نہیں تھی

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نو منتخب ایم این اے کلثوم نواز کی تاحیات نااہلی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نومنتخب ایم این اے کلثوم نواز کی تاحیات نااہلی کیلئے اعتراضی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف پاناما کیس میں نااہل ہوئے، جس کے بعد وہ آرٹیکل 62 اور 63 کے اہل نہیں رہے،نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز بھی ان کے جرم میں برابر کی شریک تھیں، لہذا این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑنے کی اہل نہیں تھی، عدالت فل بینچ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا حکم دے اور کلثوم نواز کو الیکشن لڑنے کی تاریخ سے نااہل قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظرمیں سپریم کورٹ اس کیس پر فیصلہ کرچکی ہے،ایسے میں درخواست قابل سماعت نہیں، بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے متفرق درخواست کےقابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

Sunny

33°C

لاہور

Sunny
Humidity: 29%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Sunday 17°C / 33°C Sunny
Monday 18°C / 31°C Sunny
Tuesday 17°C / 32°C Sunny
Wednesday 16°C / 31°C Sunny
Thursday 15°C / 32°C Sunny
Friday 15°C / 29°C Sunny
Saturday 15°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ