ہیڈلائنز


عمران خان نے سپریم کورٹ کو بطور سیاسی جماعت متعارف کروایا

Written by | روزنامہ بشارت

نوازشریف یا مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ پر کوئی تنقید نہیں کی حتیٰ کہ نوازشریف نے اسلام آباد سے لاہور روانگی کے دوران کسی جج کو نشانہ نہیں بنایا، مریم نواز نے بھی ضمنی الیکشن کی مہم  میں کوئی ایسی بات نہیں کی جس میں سپریم کورٹ پر تنقید کی گئی ہو، اگر کوئی سپریم کورٹ کو ہمارے سامنے کھڑا کردے گا توکیا ہم جواب نہیں دیں گے؟۔ججوں کا مقام اتنا بلند ہے کہ انہیں کوئی آفرکرنے کی جرات نہیں کرے گا مگر وہ لوگ کہتے ہیں کہ ججوں کواربوں کی آفرہوئی ہے سپریم کورٹ کو ان لوگوں کو بلا کر کہنا چاہیے تھا کیا آپ کو ہم نے کہا کہ ہمیں آفر ہوئی ہو۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں ہم نےفیصلے پرعمل درآمد کیا سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرنا آئینی اورقانونی طور پر لازم ہے سپریم کورٹ ہرفردکےآئینی اورقانونی حقوق کاضامن ہے،ہمیں مایوسی نہیں لیکن ہم سےعدالت پرایمان لانے کا تقاضانہ کیا جائے۔

وزیر قانون نے الزام عائد کیا کہ لاہور ضمنی انتخاب میں حلقے کےلوگوں کومختلف اندازمیں ہراساں کیا گیا اور(ن) لیگ کےووٹوں کوتقسیم کرنےکیلیے سائنٹیفک طریقے بھی آزمائے گئے یہ ضروری نہیں کہ سولوگوں کواٹھایا جائے ایک کواٹھایا جائے توسب کوسمجھ آجاتی ہے اس انتخاب میں مریم نواز نے نوازشریف کے پیغام کو آگے بڑھایا ۔

Sunny

8°C

لاہور

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Monday 7°C / 22°C Mostly sunny
Tuesday 6°C / 22°C Sunny
Wednesday 8°C / 22°C Mostly sunny
Thursday 8°C / 21°C Sunny
Friday 8°C / 21°C Sunny
Saturday 6°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 7°C / 14°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ