ہیڈلائنز


انسداد دہشت گردی کی عدالت اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری

Written by | روزنامہ بشارت

جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران سابق سی پی اوسعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد  کی اپیلوں پر سماعت کی، سابق پولیس افسران  کا موقف تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ان کی طرف سے پیش کیے گئے شواہد کو نظر انداز کیا، عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا غیر قانونی ہے لہذا سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کیا جائے۔

عدالت عالیہ نے سعود عزیز اور خرم شہزاد کی نظر ثانی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے دونوں پولیس افسران کی سزاؤں کو معطل کردیا۔ عدالت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا جب کہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو 17، 17 سال قید جب کہ عدالت نے پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے سابق صدر کو اشتہاری قرار دیا تھا، عدالت نے کیس میں ملوث دیگر پانچوں ملزمان کو باعزت بری کر دیا تھا جن میں رفاقت، حسنین، رشید احمد، شیر زمان اور اعتزاز شاہ شامل ہیں۔

Sunny

31°C

لاہور

Sunny
Humidity: 55%
Wind: SSE at 6.44 km/h
Tuesday 24°C / 35°C Sunny
Wednesday 24°C / 36°C Sunny
Thursday 23°C / 36°C Sunny
Friday 22°C / 36°C Sunny
Saturday 22°C / 36°C Sunny
Sunday 23°C / 33°C Sunny
Monday 25°C / 33°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ