ہیڈلائنز


اینکرغریدہ فاروقی پھربڑی مشکل میں پھنس گئیں

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: نجی ٹی وی چینل کی سابق اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کمسن بچی کو حبس بےجا میں رکھنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، بچی کے لواحقین نے غریدہ فاروقی کے خلاف مقدمہ کیلئےتھانہ سندرمیں درخواست جمع کرادی۔ بعد ازاں غریدہ نے45 ہزار روپے ادا کرکےبچی کی ماں سے صلح کرلی۔تفصیلات کے مطابق سابق ٹی ویاینکر غریدہ فاروقی پر ایک کمسن بچی آمنہ کو کمرے کے اندر تین دن سے بھوکا پیاسا رکھنے کے حوالے سے ایک اور مقدمہ درج کرنے کیلئے لواحقین نے لاہور کے تھانہ سندر میں درخواست دے دی ہے۔مقدمے کے اندراج کو رکوانے کیلئے غریدہ فاروقی خود تھانے پہنچ گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مقدمہ کے اندراج میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔درخواست گزار اور بچی کی والدہ نسیم بی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ غریدہ فاروقی نے بچی کو کمرے میں تین دن سے بھوکا پیاسا بند کررکھا تھا اور آمنہ کی دو ماہ کی تنخواہ بھی نہ دی۔اینکرغریدہ فاروقی کے گھر میری بیٹی آمنہ ظفر دو ماہ سےکام کررہی ہے، دو ماہ کے بعد اس نے بچی کو گھر بھجوایا مگر تنخواہ نہ دی، کچھ روز بعد دوبارہ بچی کو کام پر بلوالیا۔نسیم بی بی نے بتایا کہ غریدہ فاروقی نےبچی سےرابطہ نہیں کرنےدیا اور تنخواہ کا مطالبہ کرنے پرہمیں گارڈ سے دھکے دیکرباہر نکال دیا گیا، نسیم بی بی نے کہا کہ ہم نے پولیس کی مدد سے بچی کو حاصل کیا۔نجی ٹی وی کے نمائندے عابد خان کے مطابق آمنہ نے بتایا ہے کہ مجھے غریدہ نے تین دن کمرے میں بند رکھا اور مار پپیٹ بھی کی، میں اپنی تنخواہ مانگنے گئی تھی تو مجھے مار کر بھگا دیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابقنجی ٹی وی پر خبر نشر ہونے کے بعد غریدہ فاروقی نے حبس بےجا میں رکھنے والی بچی کی ماں سے صلح کرلی، غریدہ نے بچی کی والدہ کو45ہزار روپے ادا کردیئے.فریقین میں صلح کرانے میں ایس ایچ او تھانہ سندر نے اہم کردار ادا کیا، دوران صلح بچی کی والدہ کی جانب سے70ہزار روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا.بعد ازاں بات45ہزار روپے پر طے پاگئی، اس حوالے سے بچی کی والدہ نسیم بی بی نے بتایا کہ اب میں غریدہ فاروقی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔

Sunny

21°C

لاہور

Sunny
Humidity: 35%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 9°C / 21°C Partly cloudy
Friday 8°C / 22°C Sunny
Saturday 9°C / 23°C Sunny
Sunday 10°C / 23°C Sunny
Monday 10°C / 22°C Sunny
Tuesday 10°C / 20°C Sunny
Wednesday 9°C / 20°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ