ہیڈلائنز


رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا مردہ نیب کی بے سود انکوائری

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ سے یہ اطلاع آئی تھی کہ نیب فوت ہوچکا ہے، یہ بھی کہا گیا کہ نیب صرف فوت ہی نہیں دفن بھی ہوچکا ہے لیکن اب مردہ نیب میں روح کہاں سے پھونک دی گئی؟ لہٰذا ایسے مردہ نیب کی بے سود انکوائری کے سامنے پیش ہونے کا بھی کوئی فائدہ نہیں، انکوائری کا نتیجہ پہلے سے ہی آچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف 3 بار وزیراعظم اور 2 مرتبہ وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت کے درجے پر فائز کیا، کروڑوں عوام کی ہمدردیاں اورمحبت میاں صاحب کے ساتھ ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب میں اسپیشل کورٹس کا ایک جج پہلے سے ہی مقرر ہے، مقدمے کیلئےایک علیحدہ مانیٹرنگ جج مقررکیا گیا ہے، مانیٹرنگ جج صاحبان بھی موجود ہیں، فیصلے پہلے سے ہوچکے ہیں، ایسا عمل جو انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا اس کے ہر مرحلے کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔

انہوں نے کہااکہ واجد ضیاء ایک پولیس افسر ہے ان کا تمام کیئریر دفتر میں گزرا ہے۔ واجد ضیاء نے کبھی میاں بیوی کے جھگڑے تک کی تفتیش نہیں کی اور اب انہیں اتنے  ہائی پروفائل کیس کا جج بنا دیا گیا ہے۔

Sunny

21°C

لاہور

Sunny
Humidity: 45%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Tuesday 9°C / 22°C Mostly sunny
Wednesday 7°C / 22°C Sunny
Thursday 6°C / 21°C Partly cloudy
Friday 8°C / 22°C Sunny
Saturday 9°C / 22°C Mostly sunny
Sunday 10°C / 21°C Sunny
Monday 8°C / 20°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ