ہیڈلائنز


(ن) لیگ کو اندرونی خلفشار اور رسہ کشی لے ڈوبی

Written by | روزنامہ بشارت
 

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کے بجائے نوازشریف خود اختیارات کا منبع بن گئے تھے اور اپنے اعمال کی وجہ سے ہی وہ اس انجام کو پہنچے ہیں۔

بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نیلم جبار، بشیر ریاض، عبدالقادر شاہین، قیوم سومرو، عزیز الرحمان چن نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے قوم کو ایک بار پھر نوجوان قیادت دی ہے اور عوام بلاول بھٹو کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، قوم کا ہر طبقہ بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کر رہا ہے جب کہ خود کو لیڈر کہنے والے مصنوعی سیاستدانوں کے چہروں کی چمک اتر چکی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی معیشت تباہ کر دی، کسان اور مزدور برباد ہو گئے، اپنی جیبیں بھرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کو مضبوط اور نواز شریف نے کمزور کیا، ہم نے میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے انہیں پرُامن اقتدار منتقل کیا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کے بجائے نواز شریف خود اختیارات کا منبع بن گئے، میاں صاحب بادشاہ بن گئے، وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز سے بھی نہیں ملتے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے وزرا اور منتخب ارکان نواز شریف کے دور حکومت میں دربدر رہے جب کہ (ن) لیگ کو اندرونی خلفشار اور رسہ کشی لے ڈوبی

Sunny

31°C

لاہور

Sunny
Humidity: 55%
Wind: SSE at 6.44 km/h
Tuesday 24°C / 35°C Sunny
Wednesday 24°C / 36°C Sunny
Thursday 23°C / 36°C Sunny
Friday 22°C / 36°C Sunny
Saturday 22°C / 36°C Sunny
Sunday 23°C / 33°C Sunny
Monday 25°C / 33°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ