ہیڈلائنز


پہلے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کا کہا گیا بعد میں نواز شریف نے انہیں ہٹا دیا

Written by | روزنامہ بشارت
 

تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کوئی کچھ بھی کہے شریف خاندان میں واضح اختلافات ہیں۔

این اے 120 میں انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف 30 سال میں ایک ایسا ہسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں سے اپنا اور اپنے خاندان کا علاج کراسکیں، کوئی کچھ بھی کہے شریف خاندان میں واضح اختلافات ہیں، پہلے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کا کہا گیا بعد میں نواز شریف نے انہیں ہٹا دیا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ میری انتخابی مہم کا 16واں روز ہے لیکن (ن) لیگ کی مہم نظر آرہی ہے اور نہ امیدوار، الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک ووٹر لسٹ نہیں دی گئی، مجھے الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ میں غلط بیانی سے کام لے رہی ہوں لہذا اگر میں نے غلط بیانی کی ہے تو میرے اعتراضات کا جواب دیا جائے۔

Sunny

21°C

لاہور

Sunny
Humidity: 35%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 9°C / 21°C Partly cloudy
Friday 8°C / 22°C Sunny
Saturday 9°C / 23°C Sunny
Sunday 10°C / 23°C Sunny
Monday 10°C / 22°C Sunny
Tuesday 10°C / 20°C Sunny
Wednesday 9°C / 20°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ